دشمنان شیعہ اثناعشریہ باالعموم عام دنوں میں اور بالخصوص محرم الحرام کے ایام میں عزاداری امام حسین (ع) کے خلاف زھر اگلتے ہیں ،اور وہی پرانے اعتراض کو نیا رنگ رونگن لگا کر عوام الناس کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں ،انشاء اللہ ، ہم اپنے اس مقالے میں اھل سنت کی معتبر کتب سے عزاداری امام حسین (ع) کو ثابت کریں گے اور تمام شبہات کو دور کریں اور ثابت کریں گے کہ شیعہ امامیہ غم حسین (ع) میں جتنے افعال انجام دیتے ہیں وہ سنت رسول (ص) کی پیروی میں انجام دیتے ہیں . ہمارا غم حسین (ع) میں رونا ، ماتم کرنا ، مجالس ذکر آل محمد (ع) کو انجام دینا سب کا سب سنت رسول (ص) اور آثار صحابہ سے ثابت ہے
ہمارے اس مقالے میں مندرجہ ذیل موضوعات ہونگے جس پر ہم بحث کریں گے
قرآن شریف کے نظام ہدایت میں "یاد" منانے کی اھمیت
عزاداری امام حسین (ع) سنت رسول (ص) اور سنت علی (ع) سے ثابت ہے
اخبار شہادت امام حسین (ع) کی تخریج کتب اھل سنت سے
نبی (ص) کا صحابہ کو حکم دینا کہ وہ امام حسین (ع) کی نصرت کریں
روزعاشورہ نبی اللہ (ص) کی کیفیت
ام ُُ سلمہ ام المومنین (رہ ) کی کیفیت شہادت حسین (ع) کو سننے کے بعد
شہادت امام حسین (ع) کے بعد غضب الہیٰٰ کی نشانیاں
نوٹ
میرا یہ مقالہ مختلف اقساط پر مشتمل ہے ،میری کوشش ہے کہ میں اس مقالے کو شب عاشور سے پہلے پہلے ختم کرلوں (انشاء اللہ )، لہذٰٰ ا سکین صفحات مقالے کے ختم ہو جانے کے بعد اپ لوڈ کیے جائے گے
اور دوسری بات یہ ہے کہ اس مقالے کے بعد میرا دوسرا مقالہ بھی انشاء اللہ آئے گا جس کا عنوان یہ ہے: اثبات گریہ وماتم کتب اھل سنت کی روشنی میں
آپ کا مقالہ کب اپلوڈ ہوگا ؟
ReplyDeleteplease click on the newer post u would get the other parts of this article
ReplyDelete