Skip to main content

پہلا شخص جو میری سنت کو تبدیل کرے گا وہ بنی امیہ سے ہوگا

شیخ ناصر الدین البانی نے اپنے سلسلة الأحاديث الصحيحة میں رسول اللہ [ص] کی غیب کی پیشنگوئیوں کے حوالہ سے عنوان قائم کیا ھے جسکے ذیل میں ابن ابی عاصم کے طریق سے ایک روایت کی تخریج کری ھے رسول خدا [ص] نے فرمایا کہ پہلا شخص جو میری سنت کو تبدیل کرے گا وہ بنی امیہ سے ہوگا۔ شیخ البانی نے اس حدیث کی سند کو صحیح کہا ھے جبکہ حدیث کے متن کے حوالہ سے شیخ البانی لکھتے ہیں کہ شاید اس حدیث میں تبدیلی سے خلیفہ کے انتخاب کے طریقہ کار کی تبدیلی اور خلافت کو میراث بنالینا مراد ہو ۔
سلسلة الأحاديث الصحيحة//جلد4//صفحہ329//طبعہ مکتبہ معارف ریاض۔

ہماری نظر میں شیخ البانی کی یہ تاویل فاسد ھے جسکی رکاکت ظاہر ھے کیونکہ سنت رسول [ص] کے اسوہ حسنہ سے تعبیر ھے جسکا خلیفہ کے انتخاب کے طریقہ کار سے دور کا بھی کوئی تعلق نہی ھے۔







تحقیق: برادر اسمعیل دیوبندی
 

Comments