Skip to main content

اخبار شہادت امام حسین (ع) اور حافظ ابو نعیم اصفہانی


ابو نعیم اصفہانی نے بھی دلائل النبوہ میں امام حسین (ع) کی شہادت کی احادیث کو جمع کیا ہے

ابو نعیم اصفہانی سرخی اس طرح قائم کرتے ہیں

امام حسین (ع) کی شہادت کے متعلق نبی (ص) نے جو ارشادات فرمائے

پہلی روایت انس بن مالک سے لے کر آئیں ہیں ،جو خبر بارش کے فرشتے والی جو کہ ہم مندرجہ بالا سطور میں مکمل نقل کر ئیں ہیں

اس روایت کے متعلق محقق کتاب ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی اس طرح لکھتے ہیں

اس روایت کو بیہقی نے ، احمد نے مسند میں روایت کیا ہے اور ابو یعلی ٰٰ ، بزار اور طبرانی نے عمارۃ بن زاذان کی سند سے روایت کیا ہے اور عمارۃ بن زاذان کو ایک جماعت نے ثقہ کہا ہے اور بعض نے ضعیف کہاہے.اور بقیہ رجال ابو یعلی ٰ رجال الصحیح ہیں ،مجمع الزوائد میں یہ بات ہیثمی نے کہی ہے

ابو نعیم ایک اور روایت لاتے ہیں جو کہ اس طرح ہے

سلیمان بن احمد کی روایت میں ہے کہ اسے نبی کریم (ص) نے سونگھا یعنی خاک کو ، تو فرمایا کرب اور بلا کی بو ہے اس میں ، تو کہتے ہیں ہم سنا کرتے تھے کہ حسین بن علی (ع) کربلا میں شہید ہوں گے

اسی طرح ایک اور روایت بھی نقل ہوئی ہے

انس بن حارث سے روایت ہے کہ میں نےسنا نبی کریم (ص) فرما رہے تھے میرا بیٹا سرزمین عراق میں شہید ہوگا ،تو جو شخص وہ دور پائے اس کی مدد کرے ،،کہتے ہیں چنانچہ یہ انس امام حسین (ع) کے ساتھ شہید ہوئے

دلائل النبوہ //ابونعیم اصفہانی //ج 2//ص 553//طبع الثانیہ 1406ھ ،جز 2 دارالنفائس بیروت//محقق: ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی//حدیث:492،493

Comments