Skip to main content

اھلسنت کے بارہ خلفاء


مؤمنین ایک مشہور حدیث ھے جس سے مذھب اھلبیت (ع) کے پیروکار استدلال کرتے ھیں امامت کے حوالے سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ و الہ و سلم) نے فرمایا: لا یزال امر الناس ماضیا ما ولیھم اثنا عشر رجلا کلھم من القریش. لوگوں کے امور چلتے رھیں گے جب تک بارہ خلفاء ان پر حاکم رھیں گے، اور وہ تمام خلفاء قریش میں سے ھوں گے. شیعوں کے نزدیک وہ تمام خلفاء آئمہ ھیں جو مولائے کائنات علی ابن ابی طالب (ع) سے شروع ھو کر امام مھدی (ع) تک جاتے ھیں. لیکن کیا آپ کو معلوم ھے کہ اھلسنت کو کون سے خلیفہ ھے؛؛؛ اس کا جواب ملا علی قاری صاحب اپنی مایہ ناز کتاب میں دیتے ھیں: 12 خلفاء یہ ھیں چار خلفاء راشدین، معاویہ اور اس کا بیٹا یزید، عبد الملک ابن مروان اور اس کے چار بیٹے. اس کے علاوہ عمر ابن عبدالعزیز. حوالہ: شرح فقہ اکبر، صفحہ نمبر 205، طبعہ دار البشائر الاسلامیہ، بیروت، لبنان، الطبعہ اولی، 1419 ھجری. و شرح فقہ اکبر، صفحہ 83، طبعہ محمد سعید اینڈ کمبنی، کراچی، پاکستان. یعنی اھلسنت کے بارہ خلفاء: 1.ابو بکر ابن ابی قحافہ 2، عمر ابن خطاب 3، عثمان ابن عفان 4، علی ابن ابی طالب (ع) 5،معاویہ ابن ھند
6، یزید ابن معاویہ 7، عبد الملک ابن مروان 8، ولید ابن عبد الملک ابن مروان 9، سلیمان ابن عبد الملک ابن مروان 10، عمر ابن عبدالعزیز 11، یزید ابن عبد الملک ابن مروان 12، ھشام ابن عبد الملک ابن مروان

Comments